لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی تقریب میں خطاب کیا اور اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یتیموں، بیواؤں اور غربا کی زمینوں پر قبضے کے خاتمے کیلئے نئی قانونی سازی کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قبضے کے مقدمات کے فیصلے کے لئے خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ نئی قانونی سازی میں قبضے کے ہر کیس کا فیصلہ 90دن کے اندر لازمی قرار دیا جائے گا۔ ناجائز قابضین کو جرمانہ اور10 سال قید کی تجویز پیش کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا فورس سے عوام کی خدمت اور رشوت نہ لینے کا عہد لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب بے کس اور مجبور لوگوں کی زمینوں پر قبضہ نہیں ہوگا۔کمزور لوگوں کی زمینوں پر قبضے کرنے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ جہاں ظلم ہوگا، ظالم کو پکڑنے کے لئے حکومت موجود ہوگی۔ پیرا کے جوانوں نے پنجاب کے عوام کو ظلم اور ناانصافی سے بچانا ہے۔ پیرا کے جوانوں کو عوام کی سہولت اور آسانی کے لئے بھرپور کوشش کرنا ہوگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا جہاں گورننس کا ایک نیا ماڈل متعارف کرایا ہے۔ گلی محلوں، سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات کے باعث گزرنے والوں کو مشکل درپیش آتی ہیں۔ خواتین خوش ہے کہ تجاوزات ہٹنے سے ہراسمنٹ کابھی تدارک ہوگیا ہے۔ خاتون چیف منسٹر ہونے کے ناطے خواتین کے لئے پنجاب کو محفوظ ترین بناؤں گی۔