416254 2398603 updates

پنجاب: سیلابی پانی اترنے گا، ،متاثرین کی بی آئی ایس پی کے ذریعے مدد نہیں‌کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی کیفیت کے بعد صورتحال میں نمایاں بہتری آنا شروع ہوگئی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے اور متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے ستلج میں درمیانے سے نچلے درجے کی سیلابی صورتحال بدستور برقرار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 11 ہزار کیوسک ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔
uzman
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد نہیں‌ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سیلاب متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی،جو بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے؟،سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلی کا ریلیف کارڈ بنے گا۔

عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ وزیراعلی پنجاب نے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیاہے،کسان کو20 ہزار فی ایکڑ دیا جائےگا،جس کا گھر گرا اسے10لاکھ دیں گے، جس کا گھر گرا اسے10لاکھ اور جس گھر کانقصان ہوا 5لاکھ دیں گے،گائے اور بھینس کے نقصان پر5لاکھ روپےدئیے جائیں گے۔

وزیراطلاعات پنجاب نےکہاہےکہ بلاول بھٹو نےوزیراعلی پنجاب کی تعریف کی،شرجیل میمن کو بھاشن دینے کا شوق ہےکراچی اورسندھ کا کیا حال ہے،سب کے سامنے ہے،سندھ میں بیرونی امداد کےباوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں