gas price increased

نئے گیس کنکشنز کیلئے جمع شدہ 30 لاکھ درخواستیں منسوخ، کنکشن فیس میں‌بھی اضافہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان کی نئی پالیسی متعارف ہونے کے بعد پہلے سے گیس کنکشنز کیلئے دی گئی 30 لاکھ سے زائد درخواستیں منسوخ کردی گئی ۔حکومت کی جانب سے درآمدی ایل این جی کنکشنز کے حوالے سے نیا فریم ورک گیس کمپنیوں کو ارسال کردیا گیا، گیس میٹرز کیلئے نئی درخواستوں کے بعد نیا میرٹ آرڈر جاری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ڈیمانڈ نوٹس، ارجنٹ فیس جمع کرانے والے صارفین کو ایل این جی کنکشنز کیلئے اضافی فیس دینا ہوگی، درآمدی گیس کا ٹیرف ملکی گیس کے مقابلے میں 70فیصد زیادہ ہوگا۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اس وقت ڈھائی لاکھ صارفین نے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا رکھا ہے جبکہ ہزار صارفین نے ارجنٹ فیس جمع کرا رکھی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے 3 سال بعد گھر یلوصارفین کے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گیس کنکنشن پرعائد پابندی ختم کرنے کے لیے سفارشات تیارکرلی گئی ہیں۔ایل این جی ٹیرف کی بنیاد پر صارفین کو گھریلو کنکشن فراہم کیا جائے گا۔

آئندہ مالی سال کے دوران گھریلو کنکشن لگانے کا عمل شروع کیا جا سکے گا۔معمول کے ڈیمانڈ نوٹس کی فیس 18 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ ارجنٹ پالیسی کے مطابق 80 ہزار روپے فیس وصول کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔

درآمدی ایل این جی کا گھریلو کنکشز 5سے 10 مرلے تک کے گھر کیلئے 40ہزار میں پڑے گا ۔ 20 ہزار ڈیمانڈ نوٹس 20ہزار سیکیورٹی فیس جبکہ 10 مرلے سے زائد کے گھر رکھنے والے صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کے 23ہزار اور سیکیورٹی فیس کے 20 ہزار روپے دینا ہوں گے۔

نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد تمام نئے کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کو دوبارہ سے درخواستیں‌دینا ہوں گی، جبکہ پہلے سے جمع شدہ کوئی بھی فیس نئی درخواست کے ساتھ شامل تصورہو گی .

اپنا تبصرہ لکھیں