اسلام آباد : سیکرٹری ریلوے نے انکشاف کیا ہےکہ 20 سال قبل ریلوے 200 ٹرینیں چلاتی تھی اور اب صرف 100 ٹرینیں چلتی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ریلوے کے اجلاس کے دوران سیکرٹری ریلوے نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان ریلوے کا 20 سال میں آپریشن بہت زیادہ کم ہوا ہے، 20 سال قبل ریلوے 200 ٹرینیں چلاتی تھی اور اب صرف 100ٹرینیں چلتی ہیں۔
سیکرٹری ریلوے کے مطابق فنانشل اور پرانے انفرااسٹرکچر کی بری حالت کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، ہم وہ ریونیو نہیں بناپاتے جو نجی شخص کرلیتا ہے،کراچی سے 8 سے 9 ایکسپورٹ ٹرینیں چلارہے ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں فریٹ ٹرینیں لےکرجارہے ہیں۔
اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ 20 سال میں ریلوے بند ہو جائے گی۔ سینیٹر کامل علی آغا نے سوال کیا کہ ریلوے آؤٹ سورس کیوں کی جارہی ہے ،جب پہلی ہی ٹرین کے ٹھیکیدار عدالت میں چلے گئے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ٹرین کو آؤٹ سورس کرنا سمجھ نہیں آتا، جاپان نے ٹرین کو آؤٹ سورس نہیں کیا ۔
تاہم ٹرینوں کی مجموعی تعداد میں50 فیصد کمی کا انکشاف سب کے لئے حیرانی کا باعث بنا.
گزشتہ کچھ عرصہ میںپاکستان ریلوے کی جانب سے بکنگ پوری نہیںہونے پر بعضٹرینیںمنسوخ بھی کی گئیں اور کئی سٹاپ ختم ہونے کیوجہ سے عوامی سطح پر پریشانی کا بھی سامنا ہے.