لاہور: موٹروے ایم 5 کو جلال پورپیر والا کے قریب سیلاب کے باعث بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک کومتبادل راستوں سےگزارا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جہانگیرہ اورجلال پور انٹر چینج سے ٹریفک کو موڑا جارہا ہے جبکہ ساؤتھ باؤنڈ پر ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پرمنتقل کیا جارہا ہے۔