lhc 1 2

33 نئے سول ججز کو صوبہ کے مختلف اضلاع میں‌تعینات کرنے کا حکم

لاہور: ہائیکورٹ نے 33 نئے سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کو صوبہ کے مختلف اضلاع میں‌تعینات کرنے کا حکم دیا ہے، نئے سول ججز میں‌ 17 خواتین بھی شامل ہیں.

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار امجد اقبال رانجھا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں‌پری سروس ٹریننگ مکمل کرنے والے ان 33 سول ججز کو 13 ستمبر تک اپنی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے.
Untitled 2025 09 11T191742.591
نئے تعینات ہونے والے ججز کو متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 3 ماہ کے لئے سول، کرمنل اور فیملی ڈویژن کی مختلف عدالتوں میں‌ ججز کے ساتھ تعینات کریں‌گے.

نئے سول ججز اس عرصہ میں‌ایک ہفتہ کے لئے اسی ضلع کے ریسرچ سنٹر میں‌بھی خدمات سرانجام دیں‌گے.

نوٹیفیکشن کے مطابق مہرین فاطمہ کو ملتان، ماریہ صابر کو خانیوال، ماہ نور الیاس کو وہاڑی، اسد حیات کو لودھراں، شعیب سکندر کو بہاولپور، محمد نعیم الیاس کو ڈی جی خان، محمد نبیل لطیف کو لیہ، وسیم شہزاد کو رحیم یار خان اور مصدق اصغر کو راجن پور تعینات کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں