لاہور: حکومت پنجاب نے نئی قانون سازی کے بعد صوبہ کی ڈرگ کورٹس میں بطور چیئرمین تعینات وکلاء کی جگہ حاضر سروس ججز کو تعینات کر دیاہے.
حکومت پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت کے بعد بطور اوایس ڈی یا تعیناتی کے منتظر خاتون سمیت 6 ججز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیاہے.
خیال رہے کہ قبل ازیں گزشتہ کچھ برسوں سے ڈرگ کورٹس میں وکلاء کو بطور چیئرمین تعینات کیا جاتا تھا، جس کی شفافیت پر سوالات بھی اٹھائے جاتےتھے.
تاہم حکومت پنجاب نے چند ماہ قبل قانون سازی کرتے ہوئے ان عدالتوں میںوکلاء کی بجائے ججز کو تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، تاہم قانون فوری طور پر نافذالعمل ہونے کے باوجود کئی ہفتوں کی تاخیر سے عملدرآمد کیا گیاہے.
اس ضمن میں تعیناتی کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد مظہر سلیم کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے.
او ایس ڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف رانا کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ لاہور تعینات کیا گیا ہے.
او ایس ڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرح ناز مرزا کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے.
تعیناتی کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عمران رضا نقوی کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے.
تعیناتی کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید داور ظفر علی کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ ملتان تعینات کیا گیا ہے.
او ایس ڈی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ زیب سعید کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ بہاولپور تعینات کیا گیا ہے.