Untitled 2025 09 07T212735.632

بلاول بھٹو سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لئے ملتان پہنچ گئے

ملتان: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملتان پہنچ گئے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور صوبائی وزیر سندھ اویس قادر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے.

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان ایئرپورٹ پر بلاول بھٹو زرداری صاحب کا استقبال کیا، ممبران قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی، علی قاسم گیلانی، علی موسی گیلانی، سینیٹر رانا محمود الحسن، خواجہ رضوان عالم اور دیگر رہنما بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے.

بلاول بھٹو زرداری اپنے دور ملتان کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں جائیں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے.

پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری پروگرام کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے آج بروز اتوار سہ پہر ملتان پہنچنے کے بعد شامل کو شجاعباد میں‌سیلاب متاثرین کے لئے لگائی ٰگئی خیمہ بستی کا دورہ کرنا تھا، تاہم ناگزیر وجوہات کی بناء پر وہ رات کو ملتان پہنچے.

اپنا تبصرہ لکھیں