lahore rain 2

لاہور میں موسلادھار بارش، آسمانی بجلی اور چھتیں‌گرنے سے 6 جاں‌بحق، 6 زخمی

لاہور: مون سون کی بارش لاہور کے مختلف علاقوں میں‌ وقفے وقفے سے جاری ہے،شہر کے بیشترعلاقوں میں کہیں تیز توکہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری رہی،جوہرٹاؤن،واپڈاٹاؤن،گلبرگ،فیروز پور روڈ، کینال روڈ، مسلم ٹاؤن میں طوفانی بارش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔

گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں،محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

واسا کےمطابق شہرسب سے زیادہ بارش نشترٹاؤن میں 105 ملی میٹرر یکارڈ کی گئی،گلشن راوی میں 92 ملی میٹر،چوک ناخدا میں 91 ،فرخ آبادمیں85 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،سمن آبادمیں 78 لکشمی چوک میں 80ملی میٹر بارش ہوئی،اقبال ٹائون میں 95 ملی میٹر اورتاج پورہ میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ بارشوں کا نیا سلسلہ ستمبر کےپہلے ہفتے کے آخری دنوں پاکستان میں داخل ہوگا،ملک میں اب تک معمول سے 12 فیصد زائد مون سون بارشیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے، جبکہ گھروں کی چھتیں گرنے سے بھی 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
rain and cloud
ریسکیو حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ کاہنہ میں جبکہ چھت گرنے کے واقعات انار کلی اور بیدیاں روڈ پر پیش آئے۔کاہنہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا، جن کا علاج جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرانی انار کلی میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مکان کی چھت کچی مٹی اور ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کا دوسرا واقعہ بیدیاں روڈ پر پیش آیا، واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور ملبے تلے دبنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیوکے مطابق واقعے میں زخمی ہونیوالوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور میں 2 گھنٹے سے زائد بارش جاری رہی۔ رپورٹ کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 145 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، چوک ناخدا میں 117، تاج پورہ میں 116، اپر مال 107، اقبال ٹاؤن 106 اور لکشمی چوک میں 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں