pak water reserviors

ملک کے ڈیمز بھر گئے، پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ ایکڑ فٹ سے تجاوز ہو گیا

اسلام آباد:‌ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔ ملک کے 3 بڑے ڈیمز میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 56 لاکھ 82 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم میں 56 لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ تک جا پہنچا۔ چشمہ بیراج میں اس وقت دو لاکھ 58 ہزار ایکڑ فٹ پانی ہے۔

تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد دو لاکھ 31 ہزار 800 کیوسک، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 400 کیوسک ہوگئی۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد دو لاکھ 84 ہزار 900 کیوسک، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد ایک لاکھ 27 ہزار 900 کیوسک جبکہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 46 ہزار 400 کیوسک ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل پاکستان میں‌کئی ڈیمز پانی کی کمی کے باعث ڈیڈ لیول پر پہنچ گئے تھے، جس کی وجہ سے بھارت نے بھی پانی بند کر دیا تھا.

تاہم اب طوفانی بارشوں اور سیلابی کیفیت کے باعث بھارت نے بھی بناء اطلاع کے پانی چھوڑ دیا ہے. جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں‌سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں