Untitled 2025 08 22T192702.598

پاکستان نے پہلی بار آئس ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی

فلوریڈا: پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار آئس ہاکی چیمپئن شپ جیت لی.

پاکستان نے آئس ہاکی کے میدان میں تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے امریکا میں منعقدہ لاٹم کپ ڈویژن تھری چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں پاکستان نے پیرو کو 1-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہا۔

پاکستان کی خواتین ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور ڈویژن ٹو کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اس چیمپئن شپ میں 17 ممالک کی 62 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، جس سے پاکستان کی یہ فتح مزید نمایاں اور اہم بن گئی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تمام میچز میں حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا جبکہ فائنل میں بھی دفاع اور حملے میں بہترین ٹیم ورک نے فتح کو یقینی بنایا۔

کھیل سے تعلق رکھنے والے افراد کے مطابق یہ شاندار کامیابی پاکستان میں آئس ہاکی جیسے غیر روایتی کھیل کی مقبولیت اور ترقی کے نئے دروازے کھلنے کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں