لب آزاد: سوشل میڈیا پر ایک جج کے کرسی چھوڑنے اور عملے و وکلاءسے جاتے ہوئے گفتگو کرنے کی ویڈیو وائرل ہے، جس پر مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی اکاؤنٹس سے حکومت کے خلاف پوسٹس کی جا رہی ہیں.
اس ضمن میںلب آزاد کی جانب سے فیکٹ چیک کیا گیا تو مذکورہ پوسٹس مکمل طور پر غلط ثابت ہوئی ہیں.
مذکورہ ویڈیو ڈسٹرکٹاینڈ سیشن جج ساہیوال ابراہیم اسفر کی 18 اگست کو ریٹائرمنٹکے موقع کی ہے، جس میں وہ عزت سے ملازمت مکمل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ کرسی کو چومتے ہیں اور سامنے کھڑے ہو کر سیلوٹ کرتے ہیں.
اس موقع پر عملے اور وکلاء سے گفتگو بھی کرتے ہیں، جبکہ ویڈیو میں دو بچے جو بظاہر ان کے خونی رشتہ دار معلوم ہوتےہیں ، اس موقع کی ویڈیو بنا رہے ہیں.
تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کرتے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس ویڈیو کے ساتھ یہ پوسٹس وائر ل کی جا رہی ہیں کہ حکومتی دباؤ کے تحت فیصلے کرنے سے انکار کرتے ہوئے جج نے بھری عدالت میں عہدہ چھوڑ دیا ہے.
اس ضمن میں بہت سے اکاؤنٹس سے ایک جیسی پوسٹس اس ویڈیو پر کر کے صرف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ غیر اخلاقی کمنٹس بھی شیئر کئے جا رہے ہیں.
جس میںبہت سے لوگوں کی جانب سے وضاحت کے کمنٹس کے باوجود شیئر کرنے اور ہزاروں کی تعداد میں ہراکاؤنٹ سے یہ ویڈیو اور پوسٹس دیکھنے و کمنٹس کرنے کا سلسلہ جاری ہے جو حقائق کے بالکل برعکس ہے.