کراچی: گلشن حدید میں نامعلوم ملزم گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے۔پولیس کے مطابق گلشن حدید فیز ٹو کے گھرمیںایک انوکھی چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔
اہلخانہ کی غیر موجودگی میں گھر میںداخل ہونے والے ملزموں نے گھر کی دیواروں اور ڈریسنگ ٹیبل پر کارٹون اور نقش و نگار بھی بنائے، ملزموں نے خواتین اور بچوں کی تصویروں پر سرخ نشان بھی لگائے جس سے متاثرہ خاندان میں خوف و حراس پھیل گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ چور لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے، آرٹیفیشل جیولری، موبائل فون اور سمارٹ واچ چوری کر کے لے گئے۔واقعہ کے بعد متاثرہ خاندان شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہے، جبکہ واقعہ کے خلاف تھانہ سٹیل ٹاؤن میں درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی اور دیگر زرائع سے واقعہ کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے اور اس انوکھی چوری میںملوث افراد کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائےگا.