WhatsApp Image 2025 02 13 at 06

کار حادثہ میں‌ وکیل جاں‌بحق ہونے کے مقدمہ میں‌ملزمہ کی عبوری ضمانت، وکلاء کا احتجاج

ملتان: سینیئر وکیل سید محمود الحسن گیلانی کے ائیر پورٹ روڈ پر کار و موٹر سائیکل حادثہ میں‌جاں‌بحق ہونے کے معاملہ میں‌ ملزمہ کی جانب سے عبوری ضمانت کرا لی گئی.

ایڈیشنل سیشن جج سائرہ نورین نے ملزمہ نمرین فاطمہ کی درخواست پر 23 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس تھانہ کینٹ کو ریکارڈ پیش کرنے اور مدعی فریق کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے.

فاضل عدالت نے ملزمہ کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور اتنی ہی مالیت کا شورٹی بانڈ جمع کرانے کے ساتھ شامل تفتیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے.

دوسری جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے پنجاب بار کونسل کی کال پر وکلاء کے خلاف مقدمات درج ہونے اور محمودالحسن گیلانی کے حادثہ میں‌جاں‌بحق ہونے کامقدمہ خارج کرنے کے خلاف مکمل عدالتی بائیکاٹ کیا.

Untitled 2025 08 15T213132.795
محمود الحسن گیلانی ایڈووکیٹ مرحوم۔ فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پولیس کے ناروا رویہ کی مذمت کرنے کے ساتھ تھانہ کینٹ کے تفتیشی افسر و سب انسپکٹر لیاقت علی کے بار میں‌داخلہ پر بھی پابندی عائد کر دی.

اس کے ساتھ وکلاء کی جانب سے پولیس کی اس مقدمہ میں‌کارروائی کے خلاف کل 19 اگست کو چوک کچہر ی پر ہونے والےاحتجاج کو ملتوی کر دیا گیا ہے.

سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا کہ اس سنگین نوعیت کے مقدمہ میں‌پولیس کے افسوسناک رویہ کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیاگیاتھا، تاہم اب ملزمہ کی جانب سے ضمانت کرانے پر سماعت کے روز وکلاء اکٹھے ہوں‌گے اور مرحوم بھائی و ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں