سکھر : نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا۔
سکھر کے علاقے صالح پٹ ریاض آباد میں نارا کینال میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا، مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑے میں دبا کر پانی میں کئی میٹر تک گھسیٹ کر لے گیا۔
رپورٹ کے مطابق خاتون کی چیخ پکار پر اس کے شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگائی، ملاح حب علی اپنی بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔
پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی جس پر انہیں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
شوہر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کی چیخوںپر دیکھا تو مگرمچھ اسے پانی میںلے جا رہا تھا، جس پر اسے کچھ سمجھ نہیںآیا اور اس نے بے اختیار پانی میںچھلانگ دی اور مگر مچھ کے جبڑے کو پوری طاقت سے کھول کر اپنی بیوی کوچھڑایا.