411737 4975283 updates

جنسی زیادتی کے 3 واقعات میں‌ ایک خاتون قتل، 4 ملزم گرفتار، ایک ہلاک

نمائندگان: میرپور آزاد کشمیر میں زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کے علاقے رڑاہ بڑجن سےخاتون کی لاش ملی تھی جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنےکا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق فیصل آباد سے تھا، ملزمان نے فون کرکے مقتولہ کو فیصل آباد سے آزاد کشمیربلایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب مظفرگڑھ کے نواحی علاقے میں 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق قوت گویائی اور سماعت سے محروم لڑکی کو 4 اگست کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پرمتاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

دریں اثناء لاہور میں‌شوہر کے سامنے بیوی کےگینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کرنے والا ملزم پولیس فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں کچھ دن قبل خاوندکے سامنے بیوی کےگینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا تھا جس دوران ملزمان نے خاتون پر بدترین جنسی تشدد بھی کیا تھا حتیٰ کہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 4 ملزمان اویس، زاہد، ارشاد اور عمران کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔سی سی ڈی کے مطابق قصور میں فائرنگ کے تبادلے میں اب چوتھا مرکزی ملزم عمران بھی مارا گیا ، ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں