local governement punjab

پیدائش، وفات اور شادی سرٹیفکیٹ کا حصول آسان کرنے کے لئے نئی ایپ تیار

لاہور: پیدائش، وفات، شادی سرٹیفکیٹ کا حصول آسان ہوگیا، محکمہ بلدیات پنجاب نے ایپ تیار کرلی، شہری گھر بیٹھے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے اہم قدم اٹھالیا، برتھ ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹ کا حصول آسان کردیا، شہری گھر بیٹھے اہم سرٹیفکیٹس حاصل کرسکیں گے۔

محکمہ بلدیات کی تیارکردہ ایپ کا افتتاح چند روز میں کیا جائے گا، ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کراسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق درخواست اور فیس جمع کرانے کے بعد سرٹیفکیٹ شہری کے گھر تک پہنچایا جائے گا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں‌سابق وزیراعلیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کے دور میں‌بھی بلدیہ ایپ تیار کی گئی تھی، تاہم مذکورہ سرٹیفکیٹ کا عمل آن لائن ہونے کے بعد بھی متلعقہ بلدیہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کے باعث کامیاب نہیں‌ہو سکا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں