lahore high court 1 1

صارف عدالتوں کےمقدمات ضلعی ججز کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور:ہائیکورٹ نے پنجاب میں صارف عدالتوں کےمقدمات متعلقہ اضلاع کے سیشن کورٹس کومنتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ملک علی ذوالقرنین اعوان نے نوٹیفکیشن جاری کیا، لاہورہائیکورٹ نے پنجاب کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ 2025ءمیں ترمیم کے بعد مذکورہ نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کےمطابق سیشن ججز،ایڈیشنل سیشن ججزکوکنزیومر کورٹس کےکیسزسننے کا اختیارحاصل ہے،ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومرکورٹس کا انتظامی جج ہوگا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو کنزیومر کورٹس کے نئے کیسزاورپرانی کنزیومرکورٹس میں چلنے والےکیسز کےحوالے سے بھی اختیار حاصل ہے۔Untitled 2025 08 02T222332.898
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے "Punjab Consumer Protection (Amendment) Act, 2025” کی منظوری اور 25 جون 2025ء کو اس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فوری عمل درآمد کے لیے احکامات صادر کیے.

جس کے بعد کنزیومر ایکٹ کے تحت دائر شدہ اور نئے دائر ہونے والے مقدمات اب تمام ضلعی و سیشن ججز اور ایڈیشنل سیشن ججز کو تفویض کر دیا گیا ہے۔ہر ضلع کے ضلعی و سیشن جج کو صارف عدالتوں کا انتظامی جج (Administrative Judge) نامزد کیا گیا ہے، اور وہ نئے کیسز ان عدالتوں کو سونپنے کے مجاز ہوں گے۔جو کیسز پرانے (defunct) صارف عدالتوں میں زیر التواء تھے، ان کا اختیار بھی ضلعی و سیشن جج کو دے دیا گیا ہے کہ وہ بوجھ کے مطابق ایک یا ایک سے زیادہ ججوں کو یہ مقدمات تفویض کریں۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ نوٹیفکیشن پرانی صارف عدالتوں کے خاتمے کے بعد نئے نظام کے نفاذ کا اعلان ہے۔اب صارفین اپنے مسائل کے حل کے لیے براہِ راست ضلعی و سیشن جج یا ان کے مقرر کردہ ایڈیشنل جج کے پاس جا سکتے ہیں۔یہ عمل عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں