Untitled 2025 07 27T124417.630

خاتون کو بلیک میل کرنے پر ڈاکٹر کو پیکا ایکٹ کے تحت 3 سال قید بامشقت کی سزا

اسلام آباد: سیشن کورٹ نے خاتون کو بلیک میل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر کو 3 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان رسول نے جرم ثابت ہونے پر ڈاکٹر کو سزا سنائی۔ عدالت نےملزم کو تین سال قیدِ بامشقت، 30 ہزار روپے جرمانہ اور شکایت کنندہ کو 4 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ ملزم کےخلاف بلیک میلنگ، قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

ملزم ڈاکٹر کےخلاف پیکا ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا تھا۔

مقدمہ کے مطابق ڈاکٹر نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر بنا کر بلیک میل کیا تھا، جس پر خاتون نے ڈاکٹر کی جانب سے بلیک میلنگ کے ثبوت پیش کئے تھے، تاہم ملز م ڈاکٹر الزامات کا دفاع کرنے میں‌ناکام رہا.

اپنا تبصرہ لکھیں