Untitled 2025 07 26T220929.617

تحصیل تونسہ میں گھر گھر ایچ آئی وی سکریننگ مہم کا آغاز

تونسہ شریف: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صحتمند پنجاب کے ویژن اور سیکرٹری محکمہ صحت و آبادی نادیہ ثاقب کی ہدایات کے تحت، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام (PACP) کی جانب سے تحصیل تونسہ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں گھر گھر ایچ آئی وی/ ایڈز اسکریننگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ مہم پروگرام کی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیرہ اشرف کی سربراہی میں شروع کی گئی ہے۔

اس مہم کے تحت تقریباََ 5600 گھر اور 50,000 سے زائد افراد کی ایچ آئی وی/ ایڈز کی اسکریننگ کی جائے گی اور جس کے لئے 40 ٹیمیں تونسہ میں کام کر رہی ہیں۔

WHO کی معاونت سے جاری اس مہم کو مقامی آبادی کی جانب سے بھرپور اور مثبت ردعمل حاصل ہوا ہے اور اس کے زریعے نہ صرف علاقہ میں پھیلی ایڈز کی وبا پر قابو پایا جائے گا بلکہ اس مرض میں مبتلا افراد کو THQ ہسپتال تونسہ میں موجود پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے سینٹر سے مفت علاج و ادویات بھی ملیں گی۔

یہ مہم صوبے میں ایچ آئی وی سے نمٹنے کے لیے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی کوششوں اور عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل تونسہ میں‌ سرنج کے دوبارہ استعمال سے متعدد افراد بالخصوص بچوں‌میں‌ایڈز پھیلنے کی خبریں‌عام ہوئیں، جس پر سکریننگ کا آغاز کیا گیا تھا. تاہم اب ایڈز کے پھیلاؤ کو مکمل طور پر روکنے کے لئے گھر گھر سکریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا گیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں