Untitled 2025 07 26T214944.635

بچے سے ذیادتی کے ملزم کو ریلیف دینے پر تفتیشی افسر کو تاریخی سزا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: بچے سے زیادتی کے ملزموں کو ریلیف دینے پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے سب انسپکٹر کو تاریخی سزا دے ڈالی.
Untitled 2025 07 26T215005.304
ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ایک ہی دن میں سب انسپکٹر انوسٹی گیشن دلدار حسین کو ڈی پروموٹ (ریورشن) کر کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر بنا دیا.

اسی روز مزید تنزلی کرتے ہوئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے سے ڈی پروموٹ کر کے ہیڈ کانسٹیبل بنا دیا ،جس کے بعد پھر ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے سے ڈی پروموٹ کیا اور کانسٹیبل بنا دیا.

ڈی پی او نے اس کے ساتھ ہی سب انسپکٹر کی جانب سے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کانسٹیبل کو ڈس مس فرام سروس کردیا ۔

اس ضمن میں‌تھانہ بھسی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے رپٹ‌روزنامچہ کتاب نمبر 2میں‌بھی اندراج کر کے پنجاب پولیس کے سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم پر بھی اپ لوڈ کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں