Untitled 2025 06 11T173833.110

لاہور ہائیکورٹ کا جنوبی پنجاب سے امتیازی سلوک، متعدد بارز کا احتجاج اور ہڑتال کا اعلان

ملتان: لاہور ہائیکورٹ‌کی جانب سے بینچز میں‌نقول فارم کے ساتھ 500 روپے کی اضافی کورٹ‌فیس کے خلاف سابق صدر ہائیکورٹ‌بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض‌الحسن گیلانی کی سربراہی میں‌تحریک کے اگلے مرحلے میں 28 مئی کو ہائیکورٹ میں‌احتجاج کی تیاریاں‌جاری ہیں.

احتجاج میں‌شرکت کے لئے جنوبی پنجاب کی متعدد بار ایسوسی ایشنز نے مذکورہ دن اپنی بار ایسوسی ایشنز میں‌ہڑتال کرنے اور احتجاج کا اعلان کر دیا ہے. Untitled 2025 07 25T200323.582
اس ضمن میں‌سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی کی جانب سے وکلاء نمائندگان سے ملاقاتوں اور رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے.جس میں‌احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے وکلاء کو بھرپور شرکت کرنے کےلئے بھی متحرک کیا جا رہاہے.

سید ریاض الحسن گیلانی نے وکلاء نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پہلے جنوبی پنجاب کے وکلاء اور سائلوں کو چیف جسٹس پاکستان کے واضح احکامات کے باوجود مقدمات کی سماعت کے لئے ویڈیو لنک کی سہولت فراہم نہیں کی. اس کے بعد نقول فارم کے ساتھ 500 روپے کی اضافی کورٹ‌فیس عائد کر دی گئی ہے.جس پر پہلے چیف جسٹس سے یہ فیس واپس لینے کی درخواست کی گئی اور پھر نقول برانچ کے سامنے احتجاج کیا گیا. جس میں‌لاہور سمیت ملک بھر کی دیگر بار ایسوسی ایشنز نے بھی اظہاریکجہتی کرکے جنوبی پنجاب کا مان بڑھایا ہے.

ریاض گیلانی نے اپنی گفتگو میں‌مزید کہا کہ اس سب کے باوجود لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے یہ فیس واپس لینے سے قطعی انکار کر دیا گیاہے. جس پر سینیئر وکلاء کے ساتھ پریس کانفرنس میں احتجاج کااعلان کیا گیاہے.
Untitled 2025 07 25T201243.631
اس ضمن میں ڈسٹرکٹ باروہاڑی کے صدر چوہدری محمد شعبان، جنرل سیکرٹری چوہدری عمر فاروق، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری محمد فہیم اختر بھٹہ،بارایسوسی ایشن کہروڑ پکا کے صدر رانا عظمت علی خان، جنرل سیکرٹری مہر محمد اکمل ارائیں نے اپنے تحریری نوٹس میں‌ ہڑتال کی کال کی تائید کرتےہوئے مقامی طور پر بھی ہڑتال کرنے کے ساتھ احتجاج میں‌شرکت کا بھی اعلان کیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں