410443 7864336 updates

توہین مذہب کے الزامات پرکمیشن تشکیل دینےکےفیصلے پر عملدرآمد معطل

اسلام آباد: ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے توہین مذہب کے الزامات پر کمیشن تشکیل دینے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان نے حکم جاری کرتے ہوئے کمیشن کی تشکیل کاجسٹس سردار اعجاز اسحاق کا فیصلہ معطل کر دیا۔

راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ،حافظ احتشام احمد اور حافظ لیاقت منظور نےکمیشن کی تشکیل کے فیصلے کے خلاف علیحدہ علیحدہ انٹراکورٹ اپیلیں دائر کی تھیںUntitled 2025 07 24T224422.085۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے توہینِ مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواستوں پر سماعت کی تھی اور درخواستیں منظور کرتے ہوئے حکومت کو کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں کمیشن تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہاکہ وفاقی حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن 4 ماہ میں اپنی کارروائی مکمل کرے۔

اپنا تبصرہ لکھیں