Untitled 2025 07 21T195423.480

بورے والا بار کا صدارتی الیکشن کالعدم، رانا الطاف نئے صدر منتخب

بورے والہ: پنجاب بار کونسل نے بورے والا بار ایسوسی ایشن کےصدارتی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار رانا الطاف کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا ہے.

پنجاب بار کونسل، لاہور کی ایگزیکٹو کمیٹی نے رانا الطاف حسین کی الیکشن پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری وقاص نذیر چھینہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے.

صدارتی امیدوار رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ نےالیکشن بورڈ، بار ایسوسی ایشن، بورے والا اور صدارت کےامیدواروں کو فریق بناتے ہوئے پٹیشن دائر کی تھی.Untitled 2025 07 21T195415.236
ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین فاروق ڈوگر، ممبران مظہر محمود بھٹی،ذبیح اللہ ناگرا، حاجی محمد افضل دھرالہ، میاں مہران طاہر اور محمد حسین سگلا کے دستخطوں‌سے جاری حکم نامے میں‌کہا گیا ہے کہ دستیاب ریکارڈ کو تفصیل سے سنا، پڑھا اور جانچا گیا۔ تفصیلی حکم نامہ کے مطابق، ہم متفقہ رائے رکھتے ہیں کہ صدر بورے والا بار چوہدری وقاص نذیر چھینہ کے کاغذات نامزدگی اکتوبر 2021ء سے فروری 2023ء تک کی مدت کے لیے جعلی وکالت نامہ جمع کرانے اور فعال پریکٹس میں نہیں ہونے کی وجہ سے مسترد کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وہ ان تاریخوں‌میں‌بیرون ملک تھا۔

چیئرمین الیکشن بورڈ، بار ایسوسی ایشن، بورے والا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن مورخہ 11-1-2025 کو صرف صدارتی عہدے کی حد تک کالعدم قرار دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ جو صدارتی عہدے کے لیے واحد اہل امیدوار ہیں، انہیں سال 2025-26ء کے لیے بار ایسوسی ایشن، بورے والا کا بلامقابلہ صدر قرار دیا جاتا ہے۔

حکم میں‌دفتر پنجاب بار کونسل کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد کو مطلع کرے، نیز سیکرٹری بار ایسوسی ایشن، بورے والا کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس فوری حکم کی تعمیل میں ضروری کارروائی کریں۔

پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری حکم پر بورے والا بار میں‌نومنتخب صدر رانا الطاف حسین کو کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور پھولوں‌کے ہار پہنائے گئے، جبکہ وکلاء کی بڑی تعداد نے ان کو مبارکباد بھی پیش کی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں