supreem court

پیپرلیس ڈیجیٹلائزیشن؛ سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریزمیں ای فائلنگ سسٹم نافذ

اسلام آباد: سپریم کورٹ‌میں‌پیپر لیس ڈیجیٹل اصلاحات سے متعلق اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ کر دیا گیاہے ۔

اس ضمن میں‌جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ پرنسپل سیٹ اسلام آباد،لاہور، پشاور،کراچی، کوئٹہ رجسٹریز میں ای فائلنگ فعال ہوچکی ہے. جس کے تحت پٹیشنز، میموز، فیصلے اور احکامات اب آن لائن دستیاب ہوں گے.

اس طرح‌ کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ای میلز کے ذریعے سائلین کو مطلع کیا جائے گا.

ای فائلنگ سے کاغذ کا کم سے کم استعمال،وقت اور اخراجات میں کمی ہو گی، جس کے لئے سپریم کورٹ نے وکلاء کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی.

اس سلسلے میں‌بار کونسلز سے وکلاء کے موبائل اور ای میل کی تفصیلات طلب کر لی گئیں.

اعلامیہ کے مطابق ای فائلنگ میں معاونت کیلئے سرکاری محکموں کو بھی فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، نیز ای فائلنگ سےمتعلق آگاہی کیلئے رابطہ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔

ای فائلنگ سے کاغذ کا استعمال کم سے کم ہو جائے گا، جبکہ مقدمات کی تفصیلات کا حصول بھی مزید آسان ہونے کے ساتھ سائلوں‌کو بھی آسان رسائی حاصل ہو گی.

اپنا تبصرہ لکھیں