اسلام آباد: منشیات کے خلاف عالمی دن “Breaking the Chain: Prevention and Recovery for All” کے موضوع کے تحت پاکستان میں قومی اداروں، سول سوسائٹی، اور اعلیٰ قیادت نے منشیات کے استعمال اور سمگلنگ کے خلاف مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تقریباً 6.7 ملین منشیات کے صارفین ہیں جن میں سے تقریباً 2 ملین سنگین طور پر منشیات کے عادی ہیں ۔
اندازے کے مطابق ہر سال 44 ٹن پراسیسڈ ہیروئن کا استعمال ہوتا ہے جبکہ ممنوعہ منشیات کی اسمگلنگ صرف ملک میں ہی نہیں بلکہ عالمی نشے کے بازاروں میں بھی جا رہی ہے ۔
پاکستان میں آئس، چرس اور انجکشن کے ذریعے ڈرگز لینا عام ہے، تعلیمی اداروں میںآئس اور چرس کے استمعال پر متعدد کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ انجکشن کے ذریعے منشیات استمعال کرنے والے سڑکوںپر جابجا نظر آتے ہیں.
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی دن پر اپنے پیغام میںکہا کہ منشیات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے … نوجوان نسل کو محفوظ رکھنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے انسداد منشیات فورس (ANF) کے خدمات کو سراہا، اور کہا کہ اس ادارے نے “جان قربان کرنے والے اہلکاروں” کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔مزید یہ کہ صدر نے مورخہ 26 جون 2025 کو دنیا بھر کا عالمی دن قرار دیتے ہوئے “منشیات اور غیر قانونی سمگلنگ” کو عالمی چیلنج قرار دیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یہ لعنت صرف قانونی نہیں بلکہ معاشرتی ذمہ داری کا مسئلہ ہے… نوجوانوں کو علم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے انسداد منشیات فورس کے ذریعے سخت اقدامات، ایک مربوط حکمتِ عملی، اور عالمی تعاون کے بغیر مسئلے کے حل کو غیر ممکن قرار دیا ۔ علاوہ ازیں، انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت عوام، گھروں اور ریاست کے تعاون سے علاج اور بحالی پر بھی توجہ مرکوز کرے گی ۔
صدر و وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز، بالخصوص انسدادِ منشیات فورس کی قربانیوں اور خدمات کو سراہا، جنہوں نے اسمگلروں کا تعاقب کر کے مظبوط پاکستان کی بنیاد رکھی۔دونوں رہنماؤں نے حکومتی اداروں، سول سوسائٹی، نجی شعبہ اور بین الاقوامی شراکت داروں کو ایک متحد محاذ تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔
پاکستان میں انسدادِ منشیات کی جنگ کے اعدادو شمار کے مطابق 6.7 ملین افراد منشیات کے زیرِ اثر ہیں، جن میں 2 ملین سنگین نوعیت کے مریض ہیں، ہر سال کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ضبط ہوتی ہیں.
صدر و وزیراعظم نے مشترکہ پیغام جاری کرتے ہوئے انسدادِ منشیات فورس کی خدمات کی تعریف کی، نوجوانوں کی تعلیم پر زور دیا، اور قومی و عالمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے واضح کیا کہ ایک منشیات سے پاک پاکستان ریاستی، معاشرتی، اور قانونی محاذ پر ایک مشترکہ عزم کا نتیجہ ہو گا۔