407790 2892657 updates

ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ: پاکستان کو بھارت سے شکست

کوالالمپور: ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں سلور میڈل پاکستان کے نام رہا۔

ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی جس کے بعد پاکستان کے حصے میں سلور میڈل آیا۔

مینز ڈبلز کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ایک گھنٹہ 27 منٹ جاری رہا، جس میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑی نور زمان اور ناصر اقبال پہلا گیم ہارنے کے بعد فائنل 2 ۔ 1 سے ہارے، جبکہ ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھل کمار کی جوڑی نے فائنل 9 ۔ 11، 11۔ 5 اور 11۔ 5 سے جیتا۔

ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں نور زمان اور ناصر اقبال کی جوڑی نےملائشین جوڑی سیافک کمال اور ڈنکن لی کے خلاف پاکستانی پیئر نے سخت مقابلے میں دو، ایک سے فتح حاصل کی تھی۔

ملائیشیا کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 11-10، 9-11 اور 9-11 رہاتھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں