لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت، نئے نظام کے ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی گئی.
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے.
اب ان کے براہ راست انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کونسلر کیا کریں گے.
نئے بلدیاتی نظام میں اضلاع کے بجائے تحصیل کونسلز کو مالی سطح پر بااختیار بنایا جائے گا۔
حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 5 ارب روپے بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص کر دیئے ہیں.
بلدیاتی انتخابات رواں سال کے آخر اور آئندہ سال کے آغاز پر کرانے کے لیے ورکنگ بھی شروع کردی گئی ہے.
خیال رہے کہ اعلیٰعدالتوں کی جانب سے بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں.
اس طرح گزشتہ دنوں حکومت سندھ اور حکومت پنجاب کے وزراء کے مابین پنجاب میںبلدیاتی انتخابات نہیںہونے کے حوالےسے تکرار بھی ہو چکی ہے.