406575 5485013 updates

پاکستانی شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے گریز کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر پر نظر ثانی کی ہدایت کردی۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی شہری موجودہ حالات میں ایران اور عراق کے غیر ضروری سفر سے گریزکریں۔ وزارت خارجہ کےمطابق زائرین کو سفری فیصلوں میں احتیاط برتنے کی تاکید کرتے ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران اور عراق کی بدلتی صورت حال پر پاکستانی سفارتخانوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے ایران میں پاکستانی زائرین کی وطن واپسی میں معاونت کی ہدایت کردی، انہوں نے ایران میں پاکستانی زائرین کی حفاظت کےلیے ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی ہدایت پر دفترخارجہ میں کرائسز منیجمنٹ سیل قائم کردیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ زائرین کی حفاظت کےلیے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ زائرین کی بحفاظت وطن واپسی کےلیے تمام تر ممکن وسائل بروئےکارلائےجائیں اور صورتحال معمول پر آنے تک دفترخارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہیں۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت متعدد اعلیٰ عسکری حکام شہید ہوگئے۔

ایران میں‌اسرائیلی حملوں‌ کے بعد پاکستان اور افغانستان میں‌بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ دونوں‌ حکومتوں‌کی جانب سے حملوں کی مذمت کی گئی ہے.

اس کے ساتھ آج پاکستان میں‌وکلاء، شہری اور سماجی حلقوں‌کی جانب سے ایران میں‌حملوں کے خٌلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں