لاہور: پنجاب میں گیسٹ ہاؤسز کے لیے ‘ہوٹل آئی’ سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز’ہوٹل آئی سافٹ وئیر’ میں اندارج کروانے کے پابند ہوں گے، یہ فیصلہ دہشتگردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے والے افراد کا ڈیٹا "ہوٹل آئی” میں درج کرنا ہو گا، ملکی اور غیر ملکی رہائشیوں کی ڈیجیٹل تصدیق سے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ‘‘ہوٹل آئی‘‘ پر رجسٹریشن کیلئے 15 جون 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت کی ہدایت پر دہشت گردی اور جرائم کی رو ک تھام کے لئے گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلوںمیں ہوٹل آئی ایپ کی انسٹالیشن کے تحت کیمرے بھی لگائے گئے تھے اور اس کا لنک مقامی تھانوںمیںبھی دیا گیا تھا.