Untitled 78

ملتان سے ممبر پنجاب بار کونسل کی خالی نشست پر چوہدری عمر حٰیات منتخب

لاہور: پنجاب بارکونسل نے ملتان سے خالی ہونے والی نشست پر چوہدری عمر حٰیات ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے.

خٰیال رہے کہ مذکورہ نشست سابق وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل اور ملتان سیٹ سے ممبر سید جعفر طیار بخاری کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی.

جس پر ایڈووکیٹ‌جنرل پنجاب محمد امجد پرویز نے بطور ریٹرننگ آفیسر پنجاب بار کونسل (انتخابات) لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ 1973ء کے سیکشن 16-بی کے تحت چوہدری عمر حٰیات کے منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے.

چوہدری عمر حیات پنجاب بار کونسل ممبر ان کی موجودہ مدت ختم ہونے تک اس عہدے پر منتخب رہیں‌گے. خیال رہے کہ چوہدری عمر حیات سابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ‌بارایسوسی ایشن ملتان منتخب رہ چکے ہیں‌اور گزشتہ پنجاب بارکونسل کے ملتان سے4 نشستوں‌کے لئے انتخابات میں‌پانچویں‌نمبر پر آئے تھے.

اپنا تبصرہ لکھیں