Untitled 66

دو وکلاء کے قتل میں ملوث ملزم کو 3 مرتبہ سزائے موت اور لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت قید سزا کا حکم

راولپنڈی: جج، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی امجد علی شاہ نے دو وکلاء کے قتل کے مقدمہ میں‌ملزم کو 3 مرتبہ سزائے موت، 20 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کے ساتھ لائرز ویلفیئر پروٹیکشن ایکٹ‌کے تحت 3 سال قید سزا کا حکم دیا ہے.

قانونی حلقوں‌کی جانب سے لائرز پروٹیکشن ایکٹ‌کے تحت صوبہ پنجاب میں‌ یہ پہلی سزا بتائی جا رہی ہے.Untitled 67

فاضل عدالت نے تھانہ سٹی اٹک میں‌درج 15 جون 2024ء کو قتل اور دہشت گردی کے ساتھ لائرز ویلفیئر پروٹیکشن کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں‌ جرم ثابت ہونے پر ملزم انتظار حسین شاہ کو سزا کا حکم دیا ہے.

فاضل عدالت نے وکلاء‌ملک اسرار احمد اور ذوالفقار مرزا کے قتل میں ملزم انتظار حسین شاہ کو قتل کے سیکشن 302 کے تحت دو مرتبہ سزائے موت، دہشت گردی ایکٹ 1997ء کے سیکشن 7 کے تحت ایک مرتبہ سزائے موت اور وکلاء کی فلاح و بہبود اور تحفظ کےایکٹ، 2023ء کے سیکشن3 کے تحت تین (03) سال قیدسخت کی سزا کا حکم دیا ہے.

فاضل عدالت نے فیصلہ کو لاہور ہائیکورٹ سے حتمی ہونے کو مشروط قرار دیتے ملزم کی موت تک اسے لٹکائے رکھنے کا بھی حکم دیا ہے، جبکہ ملزم کو مقتولین کے ورثاء کو 10،10 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کی سزا کا بھی حکم دیا گیاہے.

اپنا تبصرہ لکھیں