لاہور: چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کےمطابق متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں.
اس سلسلے میںجاری احکامات کے مطابق سب رجسٹرار ملتان کینٹ محمد کفائیت اللہ کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.
اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف فرخ جاوید کو تبدیل کرکے سب رجسٹرار ملتان کینٹ تعینات کردیا گیا اور سب رجسٹرار ملتان سٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا .
سیکشن آفیسر محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف احمد ندیم کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر تونسہ شریف تعینات کردیا گیا.
اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور غلام مصطفی جٹ کا بطور اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تبادلہ منسوخ کرنےکے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور ندیم ارشد کی تعیناتی تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر تعینات کردیا گیا.
سیکشن آفیسر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر محمد فرقان کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گوجرانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سعدیہ جمال کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر جنرل گوجرانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی طارق محمود گل کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثناء اللہ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی تعینات کردیا گیا.
تعیناتی کے منتظر عابد ممتاز خان کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ تعینات کردیا گیا