Mrym Nwz 2

پنجاب کابینہ نے کاشتکاروں، شہریوں‌اور ٹرانسپورٹ کےلئے متعدد اقدامات کی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب کابینہ کے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صدارت میں منعقد ہونے والے 25 ویں اجلاس میں‌کاشت کاروں کی فلاح کے لئے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی.

کابینہ نے فلور ملز کے لئے 25 فی صد گندم خریداری یقینی بنانے کے لئے فوڈ گرینز (لائسنسنگ کنٹرول) آرڈر 1957ء میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ 25 فی صد لازمی گندم خریداری نہ کرنے والے فلور ملز کے لائسنس منسوخ ہو سکتے ہیں.

گندم کے کاشت کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن، الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی منظوری دی گئی.

کابینہ کو بتایاگیا کہ کاشت کار کواپنی گندم محفوظ کرنے کی سہولت ملے گی اورسٹوریج کے اخراجات حکومت برادشت کرے گی.

کابینہ نے 15 لاکھ کارکنوں اور مزدورں کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا، جس کے تحت ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعے 10 ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق کیا گیا.

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں چاول کے کاشت کاروں کے لئے اہم فیصلے کرتے ہوئے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، انہوئی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز چین اور ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد (پاکستان) کے درمیان ایم او یو (MoU) کی منظوری دی گئی کہ چین کا ادارہ پنجاب میں چاول کا ہائیبرڈ بیج متعارف کرانے کے لئے معاونت کرے گا.

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ زرعی تحقیق کا فائدہ براہ راست کاشت کار کو پہنچنا چاہیے، جبکہ وزیر اعلیٰ نے واٹر سپلائی سکیموں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم بھی دیا.

کابینہ کی جانب سے چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پاکستان کا پہلا ‘نواز شریف ارلی ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس’ قائم کیا جائے گا.

اس طرح‌ پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ نے راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وژن T-30 کے تحت فیصل آباد، گجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم اور لاہور میں ییلو ، بلیو اور پرپل لائن کے ماس ٹرانزٹ سسٹمز کی فزیبلیٹی سٹڈیز کی منظوری دی گئی.

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام واسا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹیز کی کپسٹی بلڈنگ کرنے کی ہدایت کی.

پنجاب میں موٹر سائیکل رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے پنجاب موٹر ویکلز رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی.

ادویات و ڈرگز کی خریداری کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لئے اضافی فنڈز کی فراہمی کے ساتھ پنجاب کے ٹریژ ری کیئر ہسپتالوں کے لیے فرنیچر و آلات کی خریداری کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری کے ساتھ ہسپتالوں میں فرنیچر اور طبی آلات کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کا حکم بھی دیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں