lahore high court 1

لاہور ہائیکورٹ؛ گندم کی قیمت کے تعین کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور: ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت کے تعین کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد کل 22 اپریل کو گندم کی قیمت کے تعین کیلئے درخواست پر سماعت کریں گے۔

کسان بورڈ پاکستان نے گندم کی قیمت مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، کسان بورڈ پاکستان کے صدر سردار ظفر حسین نے دائر درخواست میں گندم کی قیمت مقرر کرنے کو چیلنج کیا ہے اور بتایا کہ گندم کی قیمت مقرر نہ ہونے سے کسان کوشدید مشکل کا سامنا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو گندم کی قیمت تعین کرنے کا حکم دیا جائے۔

کسان بورڈ کی جانب سے قبل ازیں‌مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گندم کی قیمت کم ہونے اور حکومتی پالیسی واضح نہیں ہونے کے باعث کسان مشکلات و پریشانی کا شکار ہیں، اس ضمن میں‌ کسانوں‌کی دیگر تنظیموں‌کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیاتھا.

اپنا تبصرہ لکھیں