Untitled 1 1

لاہور ہائیکورٹ بار کا آئی ٹی انچارج لاپتہ، تلاش کےلئے کمیٹی قائم

لاہور: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا آئی ٹی انچارج ندیم شاہد لاپتہ ہوگیا۔ جس کی تلاش میں‌ابھی تک کامیابی نہیں‌مل سکی ہے.WhatsApp Image 2025 04 19 at 14.05.55
مغوی کے ورثاء اور ہائیکورٹ بار لاہور کی کاوشوں کے باوجود تلاش میں‌کامیابی نہیں‌ملنے پر بار کی جنرل باڈی کاجلاس 16 اپریل 2025 کو طلب کیاگیا.

جنرل باڈی اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں‌سابق عہدیداروں‌پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جن میں‌سابق صدور شفقت محمود چوہان، محمد مقصود بٹر، اشتیاق احمد خان، سابق سیکرٹریز حسن اقبال وڑائچ اور فیاض احمد رانجھا شامل ہیں.

کمیٹی ممبران سے درخواست کی گئی ہےکہ وہ آئی ٹی انچارج کی تلاش کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں‌کے سربراہان سے ملاقات کرکے اس کا سراغ لگائیں، نیز کمیٹی اپنی حتمی رپورٹ میں‌کسی قانونی ایکشن یا کارروائی کے لئے بھی سفارشات مرتب کرے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں