اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے 2 ہائیکورٹس میںچیف جسٹسز اور آئینی بینچ میںججز کی نامزدگی کے لئے جوڈیشل کمیشن کے مختلف اجلاس طلب کرلئے ہیں ۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت 18 اپریل کو سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، جس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید 2 ججز کی نامزدگیوں پر غور کیا جائے گا۔
اس طرح چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی نامزدگی کیلئے بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جو کہ 2 مئی کو سپریم کورٹ میں ہی منعقد ہوگا، اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
دریں اثناء چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی نامزدگی کیلئے بھی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جو 2 مئی کو ہی منعقد ہوگا، جس میںمختلف نام زیرغور لاکر اکثریت رائے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔