راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مجموعہ بنانے کے باوجود 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پی ایس ایل کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل تھیں جہاں کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور سلطانز اور پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور ہوپ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ پر 55 رنز کی شراکت ہوئی تاہم ہوپ 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد عثمان خان بھی 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
رضوان اس ایڈیشن کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے، اُنہوں نے 105رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 63 گیندوں پر پانچ چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے یہ اننگز کھیلی۔ کیوی آل راؤنڈر مائیکل بریسویل نے 17 گیندوں پر 44 رنز اسکور کیے، اُن کے علاوہ کامران غلام نے 36 رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے مقررہ20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234رنز بناکر ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مجموعہ بنایا۔
کنگز کی جانب سے حسن علی، عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 101 رنز بنائے، 4 چھکے 14 چوکے لگائے، خوشدل شاہ 60 رنز بنا کر نمایاں رہے، بعد میںآنے والے کھلاڑیوں نے بھی کمی نہیںچھوڑی اور آخری اوور کی 4 گینڈ قبل بڑا سکور حاصل کرنے میںکامیاب رہے.
اس میچ سے قبل پشاور زلمی بھی بابر اعظم کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے میچ ہار گئی.