sistan baluchistan map

سرائیکی خطہ پھر سوگ میں‌ڈوب گیا، بہاولپور کے 8 کار مکینک سرحدی علاقہ میں‌قتل

کوئٹہ: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاک، ایران سرحد کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقتولین موٹر میکینکس تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اندوہناک واقعہ صوبہ سیستان میں ضلع مہرستان کے گاؤں حائض آباد میں پیش آیا اور تمام مقتولین کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں ماری گئیں جبکہ مقتولین میں دِلشاد، اُس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش ، ناصر اور دیگر شامل ہیں۔

مقتولین کار مرمت ، پالش اور پینٹنگ والی ورکشاپ میں رہائش پذیر تھے، حملہ آوروں نے رات کے وقت ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقتولین کے گھروں‌میں‌ صف ماتم بچھ گئی جبکہ خطے میں‌سوگواری کی کیفیت پھیل گئی.

وزارت خارجہ کی جانب سے واقعہ کے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں‌اور مقتولیں‌کی لاشوں‌کو ان کے آبائی علاقوں میں‌ منتقل کرنے کے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں