401085 1114377 updates

اسلام آباد میں پہلا سرکاری ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں ورکنگ ویمن کیلئے ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس ضمن میں‌وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کیپیٹل ڈیویلمپنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔جس کے لئے ابتدائی طور پر سپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر وزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں،سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن بھجوا دیا ہے۔

واضح رہےکہ اسلام آباد میں سینکڑوں‌کی تعداد میں‌ورکنگ خواتین موجود ہیں‌اور بیشتر رہائش کے مسائل سے دوچار رہتی ہیں‌جبکہ اکیلی رہنے والی خواتین بہت ذیادہ مشکلات کا شکار تھیں‌اور طویل عرصہ سے صوبوں‌کی طرز پر ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا مطالبہ کر رہی تھیں.

سیکرٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی، ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں