لاہور: صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے ہنجروال میںمالکن کے مبینہ تشدد سےگھر میں کام کرنیوالی کمسن ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں ایک گھریلو مالکن کے مبینہ تشدد سے گھر میں کام کرنے والی ایک اور ملازمہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ مل کر 10 سالہ گھریلو ملازمہ پرمبینہ تشدد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرانے والے مدعی کو فون پر بتایا گیا کہ بچی کے بازو پر معمولی چوٹ آئی ہے، تاہم اہلخانہ عارف والا سے لاہور پہنچے توبچی مردہ حالت میں موجودتھی۔اہلخانہ کا بتانا ہے کہ مبینہ طور پر کام ٹھیک نہیں کرنے پر بچی کو مالکن اور اس کے خاوند نےتشدد کر کےقتل کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے ساتھ دیگر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے.