ملتان: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کل 27 مارچ اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے، رسمی الواداعی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔
الوداعی تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور دیگر ججز ، وکلاء اور عدالتی افسران نے شرکت کی۔
جسٹس انوار الحق پنوں دو سالہ وکالت کے بعد سال 1994ء میںجنرل سیکرٹری اور سال 1996ء اور 1997ء میںمسلسل دو مرتبہ صدر ناروال بار رہے. جسٹس انوار الحق پنوں دوران وکالت دو مرتبہ ممبر پنجاب بار کونسل اور ایک مرتبہ صدر ہائیکورٹ بار لاہوررہے.
جسٹس انوار الحق پنوں 23 اکتوبر 2018ء کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئےاور سال 2020ء میں ہائیکورٹ کے مستقل جج تعینات ہوئے۔
جسٹس انوار الحق پنوں اس وقت لاہور ہائیکورٹ کی سنیاڑتی لسٹ میں 19 ویںنمبر پر تھے.
جسٹس انوار الحق پنوں نے ساڑھے چھ سالہ دور فرائض منصبی کے دوران فوجداری مقدمات میں اہم فیصلے دئیے.