وہاڑی: جج صارف عدالت وہاڑی محمود ہارون خان نے صارف سے 40 روپے کی زائد وصولی پر دکاندار کو 40 روپے کے ساتھ 80 ہزار روپے اخراجات وکیل ادا کرنے کا حکم دیا ہے.
چک 22 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد ابوبکر افضل نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے 9 ستمبر 2023ء کو ہنڈا کابلی موٹر خانیوال چوک وہاڑی سے موٹرسائیکل کی ربڑ خریدی، جس کی قیمت 180 روپے تھی، لیکن اس سے 220 روپے وصول کئے گئے.
جس پر ریٹیل پرائس لینے کا کہا تو اس سے بدتمیزی شروع کر دی گئی اور اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے.
اس لئے مالی نقصان 40 روپے، وکیل فیس اور اخراجات مقدمہ 80 ہزار روپے، زہنی کوفت کے 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا جائے.
