نمائندگان: میاں چنوں کے گاؤں 126 -15 ایل میں کھیتوں سے 15 سالہ نامعلوم لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا. پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا ہے. اہل علاقہ کی جانب سے کھیتوںمیں بچی کی تشدد ذدہ بری حالت میںموجود لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، علاقہ میںچھان بین کے باوجود کوئی بھی بچی کی شناخت نہیںکر سکا ہے.
لاہور میں چچا نے فٔائرنگ کر کے بھتیجی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں پیش آیا، ملزم نے گھریلو جھگڑے پر 17 سالہ سماہا کو فائرنگ کر کے قتل کیا، ملزم بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرنزاک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
کراچی میں گھر کے اندر فائرنگ سے پسند کی شادی کرنے والا نوبیاہتا دلہا جاں بحق ہو گیا، واقعہ بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا، سوات سے تعلق رکھنے والے مقتول نے 10 روز قبل پسند کی شادی کی تھی، لواحقین کے الزام کے مطابق لڑکی کے قریبی رشتہ دار واردات میںملوث ہیں، جو واردات کے بعد لڑکی کو بھی ساتھ لے گئے ہیں.
لاہور کے انارکلی میٹرو بس اسٹیشن صفائی والے کا طالبہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا،
بہادر طالبہ نے جسم کو چھونے والے ملزم کو خود پکڑ لیا اور متاثرہ لڑکی نے 15 پر کال کرکے اسے پولیس کے حوالے کرا دیا.بہادر لڑکی نے پولیس کے آنے پر عوام کے سامنے تمام واقعہ بیان کیا اور پولیس سےکارروائی کرنے کامطالبہ کیا.