حیدر آباد: چھبیسویں آئینی ترمیم، دریائےسندھ سے 6 نہریںنکالنے کے خلاف او ر ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجھار کا تبادلہ کرنے کے لئے, سندھ بھر کے وکلاء کی جانب سے لانگ مارچ کا آغاز آج حیدرآباد سے ہوگا

آئی جی سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر داخلہ کے پرسنل سٹاف آفیسر
عدیل حسین چانڈیو کو ایس ایس پی حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے.
وکلاء عہدیداروںکے مطابق لانگ مارچ کا آغاز آج صبح 9 بجے ڈسٹرکٹ کورٹس حیدرآباد سے ہوگا، سکھر, نوابشاہ, ٹنڈومحمد خان, مٹیاری, و دیگر شہروں سے وکلاء کے قافلے حیدرآباد پہنچیں گے.
جامشورو, دادو , ٹھٹھہ و دیگر شہروں سے وکلاء کے قافلے راستے میں لانگ مارچ میں شامل ہوں گے.
وکلاء کی جانب سے لانگ مارچ کی تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں, لانگ مارچ میں شرکت کے لئے وکلاء کی بڑی تعداد نے اپنے نام رجسٹرڈ کروادیئے ہیں، جبکہ ینگ وکلاء میں ذیادہ جوش و خروش پایا جاتاہے.
وکلاء عہدیداروں کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ انہیںمطالبات کی منظوری کے لئے پنجاب کا بھی رخکرنا پڑا تو کریں گے، اور لانگ مارچ کو لاہور، ملتان سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں تک لے جائیںگے.