اٹک: حسن ابدال میں اولاد نہیں ہونے کی رنجش پر بہو کو قتل کرنے والے سسر کو عدالت نے سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن جج اٹک نے جرم ثابت ہونے پر وارث خان کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ، ملزم وارث خان نے سال 2023ء میں اولاد نہیں ہونے کی رنجش پر بہو کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
پولیس کا کہناتھا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ صدر حسن ابدال میں مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس میںجرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا کا حکم دیا گیا ہے.
ملزم کو سزا کے بعد جیل منتقل کر دیا گیاہے،جبکہ ملزم سزا کے خلاف اور مقتول فریق اس سزا میں اضافے کے لئے ہائیکورٹمیںاپیل کر سکتے ہیں.