ملتان:پنجاب کے مختلف شہروںمیںصبحسویرے حادثات رونما ہوگئے جن میںمتعدد شہری جاںبحق وزخمی ہونے کے ساتھ املاک کو بھی نقصان پہنچاہے.
ملتان میں پتھروں سے بھرا ٹریلر گھر پر الٹ گیا۔ حادثے میں ایک گھر کے3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ملتان میں پتھروں سے بھرا ٹریلر گھر پرالٹ گیا، جس سے گھرمیں سوئے ہوئے باپ،بیٹا اوربیٹی جاں بحق ہوگئے۔
حکام کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئیں، حادثہ ٹریلر سے پتھر اتارنے کے دوران پیش آیا۔
گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب اسٹیل مل میں پگھلاہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 4 مزدو جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔حادثہ بوائلرکا توازن بگڑنے کےباعث پیش آیا۔
حادثے میں جھلسنے والے دو مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوائلر کا توازن بگڑنے سے حادثہ پیش آیا۔
قصور میں رائیونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب مسافروین نالے میں جاگری۔حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد موقع پرجاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کے مطابق حادثہ ڈرائیور کونیند آنے کے باعث پیش آیا۔
لاشوں اورزخمیوں کو نالے سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وین میں موجود افراد شادی میں شرکت کے بعد قصور واپس آرہے تھے۔