396003 4013915 updates

سیہون جاتےزائرین کی دو بسوں کو حادثہ، 16افراد جاں بحق،پاک فوج مدد کو پہنچ گئی

کراچی:نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے آرہے تھے۔

ادھر خیر پور میں بھی قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لے جانے والی کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثے کا شکار مسافر کوچ پنجاب سے سیہون جا رہی تھی۔

حادثہ میں‌جا‌ں بحق ہونے والوں‌میں‌نذیر راجہ،عطاء محمد راجا،رانی خاتون،محمد شاہد،فیصل،بابر علی،حمید علی،اصغر کاکا،محمد شہزاد،محمد یسین شامل ہیں.

نذیراں بی بی،سلمان شاہد،امتیاز علی،ظفر اقبال،محمد اکرام،مختار،محمد نذیر،محمد اسلم،احمد،تنویر بی بی،جنت بی بی،مجمد ریاض،وزیرا بی بی،بلاول،سجاد احمد، افتخاراحمد،رہان علی،عباس علی،محمد بشیر،محمد آصف،محمد نذیر،محمد اکرام، عبدالحمید،ظفر احمد،قمر،نذیر احمد،فرحاد،نتاشا فاطمہ،عبدالغفار،محمد ریاض، ناصر، پٹھانی خاتون،مبارک علی،عبدالروف،زاریناپٹھان،وحیدا،محمد سادا زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں.

حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ،پولیس کے ساتھ پاک فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا اور امدادی کاموں‌میں‌حصہ لیا.

اپنا تبصرہ لکھیں