کراچی:پاکستان ریلوے کے ساتھ تاریخ کو حرکت میں دیکھیں!پاکستان ریلوے اور سندھ ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (STDC) کے اشتراک سے پہلی بار تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کردیاگیا۔
یہ ایک منفرد سفر ہوگا،جو آپ کو تھر کے سنہری ریتلے صحراؤں کی سیر کرائے گا۔ یہ منصوبہ پاکستان ریلوے کی سیاحتی ترقی اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔جس کاروٹ: کراچی → حیدرآباد → میرپورخاص→چھور→کھوکھراپار تک ہے.
پاکستان ریلوے – مہم جوئی کے سفر میں یہ ایک انوکھا اور ناقابل فراموش تجربہ ہوگا، جو پاکستان ریلوے کی جانب سے سیاحت کو فروغ دینے اور ملک کی قدرتی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانے کی ایک منفرد کاوش ہے۔سفر کے دوران تھر کے کھلے آسمان تلے بون فائر اور کیمپنگ، ٹرین میں روایتی اور کانٹینینٹل کھانوں کا خصوصی انتظام کیاگیاہے.
سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے لائیو میوزک اور ثقافتی پروگرام کے ساتھ تاریخی ریلوے سٹیشنوں پر فوٹوگرافی کے خاص مواقع بھی فراہم کئے جائیںگے.اس طرح خصوصی طور پر تیار کردہ سفاری ٹرین میں حقیقی صحرائی سفر کا خوبصورت تجربہ ہونے کا دعویٰبھی کیاجارہاہے.
تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا باضابطہ افتتاح 8 فروری 2025 کو کراچی کینٹ اسٹیشن پرہوا۔پاکستان ریلوے کی جانب سےٹرین کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق اپ ٹرین (کراچی کینٹ سے ماروی/کھوکھراپار) کی روانگی،کراچی کینٹ (KC) – صبح 09:00 بجےہوگا،جس کےاہم سٹاپس،حیدرآباد (HDR) – صبح 11:30 بجے / 11:35 بجےچھور (COH)-سہ پہر 15:25 بجے / اگلی صبح 07:00 بجےماروی (MRV) – صبح 08:25 بجے (آخری منزل)ڈاؤن ٹرین (ماروی/کھوکھراپار سے کراچی کینٹ)روانگی،ماروی (MRV) – صبح 11:00 بجے ہوگی اوراہم سٹاپس میںچھور (COH) – دوپہر 12:24 بجےحیدرآباد (HDR) – شام 16:10 بجے / 16:15 بجےکراچی کینٹ (KC) – شام 19:00 بجے (آخری منزل)ہوگی.اس کل سفر کا دورانیہ:08:00 گھنٹےہو گا.
ٹرین کو سندھی ثقافت اور تھر کے روایتی رنگوں سے مزین کیا گیا ہے۔کوچز کے اندر روایتی دیہاتی تھیم دی گئی ہے، جس میں مقامی دستکاریوں اور آرٹ ورک کو نمایاں کیا گیا ہے۔بیرونی سجاوٹ میں سندھ کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا ہے۔مسافروںکے لیے سہولیات میںدو بزنس کلاس کوچز، جن میں آرام دہ نشستیں اور جدید سہولتیں موجود ہیں۔ایک ڈائننگ کار، جہاں مسافروں کے لیے روایتی اور کانٹینینٹل کھانے پیش کیے جائیں گے۔ایک پاور وین اور ایک بریک وین، جو مسافروں کے آرام اور سہولت کو یقینی بنائیں گے۔ٹرین کےاندر لائیو میوزک، ثقافتی پروگرام، اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔