fafen ecp

الیکشن ٹربیونلز:30فیصد درخواستوں پرفیصلے جاری،70فیصد تاحال زیرالتواء، رپورٹ

اسلام آباد:فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک(فافن) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونلز نےجنوری 2025ءمیں مزید 11 انتخابی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیاہے، جس سےالیکشن ٹربیونلزکی جانب سے کئے گئے فیصلوں کی تعداد112ہوگئی ہے۔

جاری کر دہ رپورٹ کے مطابق لاہور کے3ٹریبونلز نے9،بہاولپور اور کراچی کے ٹریبونلز نے1،1درخواست کا فیصلہ کیا ہے.فیصلہ شدہ11درخواستوں میں 6 پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی تھیں،4 درخواستیں مسلم لیگ ن اورایک درخواست استحکامِ پاکستان پارٹی کےامیدوارکی تھی۔

فافن نےالیکشن ٹریبونلزسےمتعلق رپورٹ جاری کرتے ہوئے مزیدلکھا ہے کہ جنوری کےدوران الیکشن ٹربیونلزنےتمام 11 درخواستیں مسترد کردیں، پنجاب میں قانونی چیلنجزکےبعدانتخابی درخواستوں کےفیصلوں کی رفتارمیں بہتری آئی ہے.

فافن رپورٹ کے مطابق بلوچستان کےٹریبونلز نے 51 میں سے 41 درخواستوں پر فیصلہ سنایا ہے،پنجاب کےالیکشن ٹریبونلز نے 192 میں سے 45 درخواستوں پرفیصلہ دیا ہے.سندھ کےٹریبونلزنے 83 میں سے 17،خیبر پختونخواکےٹریبونلزنے42 میں سے 9 درخواستوں کے فیصلے کئے ہیں۔

قومی اسمبلی کی نشستوں سے متعلق 123 میں سے 25 درخواستوں پر فیصلہ ہو چکاہے،صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 248 میں سے 87 درخواستوں کا فیصلہ سنایا جا چکا ہے،سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونلز کے38 فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے،بلوچستان سے24، پنجاب سے 10 اور سندھ سے 4 اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر ہوئیں۔

سپریم کورٹ نےاب تک 3 اپیلوں پر فیصلہ سنایا،ایک منظوراور2 مسترد کردی گئیں،الیکشن ٹربیونلزنے112 میں سے 108 درخواستیں مستردکیں، 3 درخواستین منظورہوئیں،الیکشن ٹربیونل نےایک درخواست،درخواست گزارکی وفات کے باعث داخل دفتر کردی،بلوچستان اسمبلی کی 3 نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں